Wednesday, 19 February 2025, 05:44:45 am
 
کشمیری کل دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منائیں گے
July 12, 2023

کشمیری تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کے شہدا سمیت تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل (جمعرات) دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منائیں گے۔

یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے اور تمام حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی اور سرینگر میں شہدا کے قبرستان کی جانب مارچ کیا جائے گا جہاں تیرہ جولائی کے واقعے کے شہدا آسودہ خاک ہیں۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آزاد جموں و کشمیر ،پاکستان اور دنیا کے اہم ممالک کے دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینارز اور کانفر نسز ہوں گی۔