کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے شہید حریت رہنما محمد مقبول بٹ کو آج ان کی 41ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اے پی ایچ سی کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے شہید آزادی پسند رہنما کے جسد خاکی کو تہاڑ جیل سے مزار شہداء سری نگر منتقل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کے تحت بھارتی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبول بٹ کے جسد خاکی کو کشمیری عوام کے حوالے کرے۔ انہوں نے شہید قائد کے مشن کو اس
کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔