Friday, 21 February 2025, 11:50:05 pm
 
معاشرے میں مساوات اوراخلاقیات پر توجہ مرکوزہے،وزیراعظم
February 20, 2025

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لئے مساوات اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

آج(جمعرات) سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جس میں ایک مربوط سماجی بہبود کے نظام کو شامل کیا گیا ہے تاکہ خصوصی افراد اور دیگر کمزور طبقات کو فوری طورپر موزوں خدمات تک رسائی دی جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بہت سے پروگرام شروع کئے گئے ہیں جو ترقی میں رکاوٹ بننے والے طبقات کو ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا یہ دن غربت منفی عدم مساوات اور امتیاز جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کا تقاضا کرتا ہے جس میں ایسے جامع معاشروں کی اہمیت پر زوردیا گیا ہے جہاں تمام افراد کو یکساں حقوق اورمواقع میسر ہوں۔