Friday, 21 February 2025, 11:45:29 pm
 
وزیرخزانہ کا پائیدارترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زور
February 20, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اتارچڑھاؤ سے بچنے اور پائیدار اور جامع ترقی کی جانب بڑھنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسیشن، توانائی، سرکاری ملکیتی ادارے اور سرکاری خزانے سمیت مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پہلے ہی جاری ہیں۔

انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ ملک اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد درست معاشی سمت کی جانب گامزن ہے۔

ٹیکسیشن کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی کا عمل جاری ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ شفافیت یقینی بناتے ہوئے خامیاں دورکی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ

ٹیکس اتھارٹی پراعتماد کی بحالی بھی ضروری ہے۔

توانائی کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مسابقتی توانائی کی جانب بڑھنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے اور رائٹ سائزنگ کا عمل اس سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔