وزیراعظم شہبازشریف نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ روابط مستحکم کریں اوران کے مسائل کے موثر حل کیلئے کام کریں۔
وہ مختلف حلقوں کے نمائندوں اور مسلم لیگ نون کے رہنمائوں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز ان سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی قیادت میں حالیہ معاشی استحکام کے حصول کوسراہا ۔
ملاقاتوں میں اراکین پارلیمنٹ کے متعلقہ حلقوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔