وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت ہے۔
یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کے روز ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی۔