Friday, 21 February 2025, 11:35:58 pm
 
پی ٹی آئی ملک دشمنوں کے ا یجنڈے پر عمل پیرا ہے،وزیراطلاعات
February 20, 2025

 وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے آج ٹیلی ویژن پر اپنے پیغام میں کہاکہ یہ عناصر ملک کے اقتصادی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ نفرت، تقسیم اور انتشار کو ہوادی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کو برطانیہ کے دورے کے دوران رائل ملٹری اکیڈمی Sandhurst میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم حب الوطن پاکستانیوں نے اپنی ترسیلات زر میں 32فیصد تک اضافہ کرکے پی ٹی آئی کے منفی پراپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔