وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت جدت کے ذریعے ملک کو خودکفیل اور خوشحال بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے جمعرات کے روز کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں جدید طریقہ کار اپنانے سے اس کی پیداوار میں دس ہزار بیرل تک کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہاکہ اگر صرف چار کمپنیاں جدید طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی اپنالیں تو عالمی مالیاتی فنڈ کی ضرورت نہیں رہے گی جو ایک خاموش انقلاب کی طرف پیش قدمی ہوگی۔