پاکستان اور قطر نے انسداد منشیات کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی پر بھی غور کیا۔
وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قطر کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں اسلام آباد میں انسداد منشیات کے بارے میں خلیجی ممالک کی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے اور قطر کے محکمہ انسداد منشیات کے سربراہ کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔