Saturday, 12 October 2024, 10:22:56 am
 
پاکستان،ترکمانستان کے صدور کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور
October 11, 2024

پاکستان اور ترکمانستان نے خصوصاً تجارت اور روابط سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس خواہش کا اظہار آج اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترک عوام کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلزکونسل کے چیئرمین قربان گلے بردی محمدوف سے معاونین کے بغیر ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے صدر اور قومی رہنما کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔