Saturday, 12 October 2024, 10:24:27 am
 
پاکستان فلسطینیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،احسن اقبال
October 11, 2024

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کرتی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مغربی ممالک میں بھی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کر رہے ہیں۔انہوں نے مخیر شخصیات پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو مالی امداد کی فراہمی میں کردار ادا کریں جنہیں اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے۔