Saturday, 12 October 2024, 12:27:15 pm
 
احسن اقبال کا پاک سعودی تعلقات کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینے پر زور
October 12, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے پاک سعودی تعلقات خصوصا تجارت کوجدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز ال فالح سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک سعودی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اورآزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ آزمودہ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاک سعودی سیاسی تعلقات سے اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے ذریعے تجارتی حجم میں اضافہ کریگا۔

وزیر نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بہتر بنانا حکومت کے ترجیحی اقدامات میں سے ایک ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن میں دوطرفہ تجارت بڑھائی جاسکتی ہے۔