Saturday, 12 October 2024, 12:31:38 pm
 
ایس سی او دنیا میں پاکستان کے تشخص کوبہتر بنانے کیلئے ناگزیر ہے ،عطاء اللہ تارڑ
October 12, 2024

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہی اجلاس کو دنیا اور علاقائی تعاون میں پاکستان کے تشخص کو مزید بہتر بنانے کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایک ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جو پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے اس بین الاقوامی سربراہی کانفرنس کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر چوکس ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ شرپسندوں اور انتشار پسندوں کو اس سربراہی کانفرنس کے بخوبی انعقاد کی راہ میںکسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان حکومتی سربراہوں اور معزز شخصیات کا پرتپاک استقبال کرنے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سربراہان حکومت کے گرمجوشی سے استقبال کیلئے انتظامات کا خود جائزہ لیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا ہے تاکہ دورہ کرنے والے معزز مہمان پاکستان کا مثبت تشخص لے کر واپس جائیں۔