Saturday, 12 October 2024, 10:19:26 am
 
عوامی روابط کافروغ،پاکستان،یو اے ای کا ویزا اجراء کو مزید بنانے کا فیصلہ
October 11, 2024

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے اجراء کے عمل کو زیادہ موثر اور قابل رسائی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور عوامی رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔یہ فیصلہ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبیدابراہیم سالم الذابی کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔سیدیوسف رضا گیلانی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات نے اپنی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔دوسری جانب پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی نے تجارت، سلامتی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کیلئے موجودہ تعاون کی حقیقی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان گزشتہ سال ایران کا پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی مظالم پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے نسل کشی کے اقدامات کی مذمت کی۔