Saturday, 21 December 2024, 05:52:35 pm
 
کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
October 11, 2024

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کی اضافی برآمد کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

چینی برآمد کرنے کی یہ منظوری اس شرط پر دی گئی ہے کہ پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن آئندہ زرعی سال کے لئے اگلے ماہ کی اکیس تاریخ سے پیداوار کا آغاز کر دیں گی اور اس پر عملدرآمد نہ کرنے والی کسی بھی مل کا برآمدی کوٹہ منسوخ کر دیا جائے گا۔