Saturday, 12 October 2024, 10:21:36 am
 
بلوچستان: ضلع دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گرد حملے میں20 کان کن جاں بحق
October 11, 2024

آج صبح بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم بیس کان کن جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند مسلح دہشت گردوں نے ایک نجی کوئلے کی کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گرد حملے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

کیا اور مرحومین کے بلند درجات کی دعا کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔