Saturday, 12 October 2024, 10:29:21 am
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کا بچوں کو جرائم سے بچانے کیلئے عالمی سطح پر تعاون مستحکم کرنے پر زور
October 11, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بچوں کو گھنائونے جرائم سے بچانے کے لئے عالمی سطح پر تعاون مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوا م متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان اقبال جدون نے جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق پر ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ عثمان جدون نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسے قانونی لائحہ عمل کا موثر نفاذ یقینی بنانا چاہیے جس کے تحت بچوں کے استحصال اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کی تمام اقسام کو جرم قرار دیا جائے۔بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جامع تعلیم خصوصاً لڑکیوں اورپسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی پالیسیوں کو ترجیح دی ہے۔ پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے اور بچوں کی موجود نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے خاطر خواہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے۔