Saturday, 12 October 2024, 12:25:15 pm
 
رضوان سعید شیخ کی ٹیکساس کے گورنر سے ملاقات،متعدد شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
October 12, 2024

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا کی آٹھویں بڑی معیشت ہونے کے ناطے ٹیکساس کے ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

رضوان سعید شیخ نے ملاقات کے دوران آئی ٹی ، زراعت ، ٹیکسٹائل ، سپورٹس سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا