سیکیورٹی فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی سے فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی۔
سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرارہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔