Wednesday, 09 September 2026, 04:47:58 pm
 
سیکیورٹی فورسز نے خاران اور واشک میں گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
September 09, 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے خاران میں سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا اور بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک اور کارروائی میں واشک ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر منظم کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران فوجی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔