فتنہ الہندوستان کا بلوچستان کی ترقی اور عوام دشمن ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔
فتنہ الہندوستان کے شرپسندوں نے خاران کے علاقے گواش میں زیرِ تعمیر دو اہم عوامی منصوبوں، گورنمنٹ انٹرکالج اور مائن اینڈ منرلز لیبر ہسپتال، کو نشانہ بنایا۔
دہشت گردوں نے زیرِ تعمیر انٹرکالج اور لیبر ہسپتال کی عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نذرِ آتش کردیا۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے گواش، خاران اور گردونواح کے عوام کو معیاری تعلیمی اور طبی سہولیات میسر آنا تھیں۔
گواش میں ہسپتال کو فعال بنانے کے لیے کام جاری تھا، تاہم فتنہ الہندوستان کے اس حملے کے نتیجے میں عام عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔
عوامی سہولیات، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الہندوستان بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کا خیرخواہ نہیں بلکہ ان کا دشمن ہے۔
یہ حملہ کسی ایک عمارت یا ادارے پر نہیں بلکہ خاران کے عوام کے مستقبل، تعلیم، صحت اور روزگار پر حملہ ہے۔