یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں سیاسی و سماجی رہنمائوں ،تاجروں اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز تھامے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔