Friday, 11 September 2026, 04:37:15 pm
 
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت چار دہشت گرد ہلاک
September 11, 2026

کرم میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی عبید اللہ سعد افغانستان کے صوبہ لوگر کے گائوں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔

یاد رہے کہ عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔