Friday, 11 September 2026, 04:40:28 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان میں نئے صوبوں کی حمایت میں عوامی رائے نمایاں، اکثریت انتظامی بہتری اور مسائل کے حل کی خواہاں
September 11, 2026

پاکستان میں بہتر گورننس، انتظامی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے ہر سطح پر مثبت اور جامع بحث جاری ہے۔

سنو ایف ایم کے ایک ملک گیر سروے میں 75.52 فیصد پاکستانیوں نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی ہے۔

سروے میں 4 ہزار 18 افراد نے حصہ لیا، جن میں پنجاب سے 40.49 فیصد، سندھ سے 35.52 فیصد، خیبرپختونخوا سے 14.09 فیصد اور بلوچستان سے 2 فیصد افراد شامل تھے۔

سروے کے مطابق 72.48 فیصد افراد نے نئے صوبوں کے قیام کو عوامی مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ قرار دیا۔

نئے صوبوں کی تعداد کے تعین کے حوالے سے 40 فیصد سے زائد شرکا نے اس فیصلے کے لیے ماہرین سے مشاورت کی حمایت کی۔

سروے میں 26.40 فیصد شرکا نے پاکستان میں 24 نئے صوبوں، جبکہ 21.95 فیصد نے 12 نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی۔ 11.45 فیصد شرکا چھ نئے صوبوں کے قیام کے حامی تھے۔

سروے کے مجموعی نتائج میں نئے صوبوں کی زیادہ تعداد کے قیام کی حمایت کا رجحان نمایاں رہا۔

ماہرین کے مطابق سروے کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نئے صوبوں کو انتظامی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے ضروری سمجھتی ہے۔