بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ضلع کچھی کے علاقے سنی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی شہر میں سڑک بند کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ضلع خاران میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارت کے حمایت یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ پایا۔