Saturday, 12 September 2026, 09:37:40 am
 
کور کمانڈر کوئٹہ کا بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
September 11, 2026

کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

وہ آج کوئٹہ میں پاکستان کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔

کور کمانڈر نے صحافیوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

صحافیوں کے وفد نے جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی دیکھا۔

بعد میں میڈیا کے نمائندوں نے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی عیادت کی۔