Sunday, 07 June 2026, 08:39:18 am
 
مقبوضہ کشمیر میں 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے دوران 16 کشمیری شہید
June 01, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے سال دو ہزار چھبیس کے پہلے پانچ ماہ میں ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں سولہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشنز گروپ، کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر، نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی اور اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے اس عرصے میں ایک ہزار اڑسٹھ سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں نوجوان، طلبا، کارکن اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اس عرصے کے دوران ان میں سے زیادہ تر افراد غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون اور پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت محاصرے اور تلاشی کی ایک ہزار ایک سو انتالیس کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیے گئے ۔