Tuesday, 11 February 2025, 08:55:51 pm
 
ترک صدررجب طیب اردگان دوروزہ دورے پربدھ کو پاکستان پہنچیں گے
February 11, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان کل (بدھ )سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

صدر اردگان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزراء ، سینئر حکام اور کارپوریٹ لیڈران شامل ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور صدر اردگان پاکستان ترکیہ اعلیٰ سطح دفاعی حکمت عملی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر توقع ہے کہ ایک مشترکہ اعلامیہ اور بہت سے اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

دونوں رہنما ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔