Tuesday, 11 February 2025, 08:49:56 pm
 
نائب وزیراعظم کی ای اینڈ کو ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت
February 11, 2025

ای اینڈ لائف اور ای اینڈ انٹرنیشنل اتصالات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلیفہ الشمسی نے دبئی میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

پاکستان کی سازگار سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے ای اینڈ کو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران، خلیفہ الشمسی نے کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور خطے میں ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر ملک کی اہمیت کو تسلیم کیا۔