وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایونیو انٹر چینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ماہ رواں کی اٹھارہ تاریخ تک پراجیکٹ کی سو فیصد تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔
وزیر داخلہ نے پراجیکٹ کے تمام حصوں بالخصوص سڑکوں اور لینڈ سکیپ کو ملانے کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا۔