فلسطین کے صدارتی دفتر نے غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو ٹھہرایا ہے جہاں شدید بارشوں کے باعث بے گھر فلسطینیوں کے ہزاروں خیمے زیرِآب آ گئے ہیں۔
فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے WAFA کے مطابق صدارتی دفتر نے کہا کہ یہ بحران اسرائیل کے مسلسل حملوں، انسانی امداد کی فراہمی پر پابندیوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔
صدارتی دفتر نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے انسانی امداد کی ترسیل کیلئے تمام سرحدی گزر گاہیں کھول کرغزہ کے رہائشیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔