خیبرپختونخوا میں شہری مسائل کے حل نہ ہونے اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صوابی، رستم، چارسدہ، تخت بھائی سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت کی کوئی نمایاں کارکردگی نظر نہیں آتی اور عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ تیرہ سال سے پی ٹی آئی کی حکومت احتجاج اور دھرنوں کی سیاست میں مصروف ہے جبکہ عوامی فلاح کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی واضح روڈ میپ نہیں، جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
عوام کے مطابق صوبے میں نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہے، ہسپتالوں کی حالت خراب ہے جبکہ سکولوں میں طلبہ کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سیاسی سرگرمیوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے۔