Wednesday, 26 August 2026, 08:19:45 am
 
آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری
August 10, 2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی اضلاع کے چار حلقوں میں پولنگ آج ہو رہی ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

پُرامن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس مصطفیٰ مغل کے مطابق باقی سات حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان حلقوں کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔