Wednesday, 26 August 2026, 09:27:48 am
 
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات،پونچھ ڈویژن کے چار حلقوں میں پولنگ کل ہوگی
August 09, 2026

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار حلقوں میں پولنگ کل ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس مصطفی مغل کے مطابق پولنگ ڈویژن کے گیارہ میں سے چار حلقوں میں ہوگی جبکہ باقی سات حلقوں میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان حلقوں کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

پولنگ ایل اے چودہ باغ ایک دھیرکوٹ، ایل اے پندرہ باغ دوشرقی، ایل اے سولہ باغ تین غربی اور ایل اے سترہ باغ چار حویلی میں ہوگی۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ کاپرامن اور شفاف عمل یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

تقریبا چار لاکھ ساٹھ ہزار ووٹرز چار حلقوں سے حصہ لینے والے بیاسی امیدواروں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔