Thursday, 11 June 2026, 07:57:10 am
 
دستکاری کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے
June 10, 2026

دستکاری کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

دن کا مقصد روایتی ہنرمندی کو اجاگر کرنا، ہاتھ سے بنائی جانے والی روایتی اشیاء کی معاشی اہمیت کو تسلیم کرنا اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے والے ہنرمندوں کوخراج تحسین پیش کرناہے۔

پاکستان پوسٹ نے دستکاری کے عالمی دن کے موقع پرکاشی کاری والے چینی برتنوں کی مناسبت سے خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کامقصد ان ہنرمندوں کی گرانقدر خدمات کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے نسل در نسل کاشی کاری کے فن کو محفوظ رکھا اور اسے فروغ دیا۔