اردوکے معروف شاعراخترحسین جعفری کی 34ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اخترحسین جعفری ہندوستان کے ضلع ہوشیارپورمیں پندرہ اگست انیس سوبتیس کو پیدا ہوئے۔
اُن کی شاعری کے مجموعوں میں'' آئینہ خانہ'' اور'' جہاں دریااترتاہے'' شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے اُن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں دوہزاردومیں بعدازمرگ تمغہ امتیاز سے نوازاتھا۔
اخترحسین جعفری انیس سوبانوے میں آج کے روزلاہورمیں انتقال کرگئے تھے۔