Friday, 05 June 2026, 11:27:30 pm
 
معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی برسی
June 02, 2026

فلم اور ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی چالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

رفیع خاور نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1966 میں اردو فلم وطن کا سپاہی سے کیا۔

انہیں ڈرامہ سیریل الف نون میں ننھا کے کردار سے غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد وہ اسی نام سے مشہور ہو گئے۔

رفیع خاور کو 1977 اور 1983 میں بہترین معاون اداکار اور کامیڈین کیلئے دو نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔

وہ 1986 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔