پاکستان کے معروف پس پردہ گلوکارمجیب عالم کی بائیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
مجیب عالم نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفرکاآغاز کیا۔
انہوں نے 1960 کی دہائی کے اواخر میں متعدد مقبول گیت گائے اور اردو کے ساتھ ساتھ بنگالی، پنجابی اور پشتو سمیت مختلف علاقائی زبانوں میں بھی نغمے پیش کئے۔
انہیں فلم کلی میں ماں سے محبت کے گیت اے ماں تیری صورت کے آگے پر نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مجیب عالم 2004 میں آج کے روزکراچی میں 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔