Sunday, 07 June 2026, 01:41:06 pm
 
آج ممتاز پاکستانی کلاسیکی گلوکار استاد ذاکر علی خان کی تئیسویں برسی ہے
June 06, 2026

آج'' شام چوراسی'' گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی کلاسیکی گلوکار استاد ذاکر علی خان کی تئیسویں برسی ہے ۔

استاد ذاکر علی خان بالعموم اپنے بڑے بھائی استاد اختر علی خان کے ساتھ سنگت کرتے تھے اور انہی کے ساتھ مل کر انہوں نے علم موسیقی پر ایک کتاب نورنگ موسیقی بھی لکھی ،جسے موسیقی کے طلبہ اور شائقین میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ذاکر علی خان کا شمار برصغیر کی کلاسیکی موسیقی کے نمایاں فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی میں کلاسیکی موسیقی کے فروغ اور ترویج کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

استاد ذاکر خان کا انتقال 6 جون 2003 کے دن ہوا۔ لاہور میں مدفون ہیں ۔