Thursday, 11 June 2026, 08:00:52 am
 
تھیٹر، ٹی وی اورفلم کے معروف اداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی
June 09, 2026

تھیٹر، ٹی وی اورفلم کے معروف اداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جمیل فخری نے ٹی وی سیریل "اندھیرا اجالا" میں ایس ایچ او جعفر حسین کے کردار سے مقبولیت حاصل کی۔

انہوں نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں کام کرنے کے علاوہ 50سے زائد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کی۔

انہیں 2002 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ 1981 میں فلم "یہ زمانہ اور ہے" میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ بھی دیا گیا۔جمیل فخری 2011 میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔