معروف گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کی 27 ویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔
وہ انیس سو اٹھائیس کو گجرات میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے لاہور منتقل ہوگئے۔
عنایت حسین بھٹی ایک ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل ایک ممتاز گلوکار، اداکار، مصنف، سماجی رہنما اور کالم نویس تھے۔
انہوں نے اردو اور پنجابی کی تقریباً پانچ سو فلموں کیلئے گیت گائے۔
عنایت حسین بھٹی 1999ء میں آج کے روزگجرات میں انتقال کرگئے تھے۔