Sunday, 07 June 2026, 01:40:39 pm
 
معروف ڈرامہ اور افسانہ نگار انور سجاد کی ساتویں برسی
June 06, 2026

معروف ڈرامہ اور افسانہ نگار انور سجاد کی ساتویں برسی آج منائی گئی۔

انور سجاد 27 مئی 1935 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر تھے۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے متعدد ڈرامے تحریر کیے جن میں *پکنک، رات کا پچھلا پہر، کوئل اور ''یہ زمین میری ہے''شامل ہیں۔

انور سجاد نے بطور اداکار بھی پی ٹی وی کے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ وہ افسانہ نگاری کے فن پر مکمل عبور رکھتے تھے اور ایک باصلاحیت فنکار اور استاد بھی تھے۔

انہیں 1989 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

انور سجاد 2019 ء میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔