صدر آصف علی زرداری نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور عوام کو ملک کے تہترویں یومِ آزادی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان باہمی اعتماد اور احترام پر قائم کمبوڈیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط اور تعاون بڑھانے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا تاکہ نئے تجارتی مواقع تلاش کئے جا سکیں اور دوستانہ تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام کیلئے ٹھوس معاشی فوائد میں تبدیل کیا جا سکے۔