Monday, 09 November 2026, 09:16:50 pm
 

مزید خبریں

 
شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
November 09, 2026

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نو نومبر اٹھارہ سو ستتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنی آفاقی شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی اور انیس سو تیس میں اپنے تاریخی خطبۂ الہ آباد میں پاکستان کے قیام کا تصور پیش کیا۔

علامہ اقبال کے اس خطبے نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لیے واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔

یومِ اقبال پر ملک بھر میں آج عام تعطیل تھی اور تمام سرکاری، نجی اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

علامہ اقبال کے یومِ ولادت کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان نے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جن میں ان کی شاعری اور افکار کو اجاگر کیا گیا۔