جدہ کے سپر ڈوم میں 4 روزہ حج ایکسپو کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
ایکسپو میں شریک پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کر رہے ہیں۔
وفد حجاج کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔
نمائش میں پیش سہولیات میں جدت، ٹیکنالوجی کے استعمال اور حجاج کرام کی جامع تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
نمائش میں پاکستان سے پرائیویٹ حج کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے۔