Monday, 09 November 2026, 09:16:50 pm
 
وزیراعظم کا غزہ کے عوام کو انسانی امداد کی فراہمی سے اسرائیل کے مسلسل انکار پر اظہارِ تشویش
November 09, 2026

(File Photo)

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کے مسلسل غیر قانونی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے خیموں میں پانی بھر جانے اور غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر کی جانب توجہ دلائی، جن کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں اور وہ بھوک اور شدید سردی کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انسانی امداد کی فراہمی فوری طور پر بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع اختیار کیے جائیں۔