یوم اقبال پربوسنیا کے حیات ٹی وی نے ایک خصوصی دستاویزی فلم کے ذریعے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جس میں ان کی زندگی، فکراورآفاقی پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اس دستاویزی فلم میں علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی، خود شناسی، خود اعتمادی اورانسانی صلاحیتوں کی بیداری کے پیغام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
دستاویزی فلم میں علامہ اقبال کی شہرہ آفاق تصانیف اورمختلف شخصیات کی جانب سے ان کی شخصیت اور فکر پر آراء بھی شامل ہیں۔