Monday, 09 November 2026, 09:16:51 pm
 

مزید خبریں

 
وزیر ریلوے اور گورنر خیبر پختونخوا کے درمیان ریلوے نظام کی بہتری پر گفتگو
November 09, 2026

وزیر ریلوے حنیف عباسی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران صوبے میں ریلوے نظام کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبے بھر میں ریلوے کی سہولتوں کو جدید بنانے، مسافروں کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی اور ریلوے کے مجموعی نظام کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں  رہنماؤں نے لنڈی کوتل ٹورسٹ ٹرین دوبارہ چلانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور اسے سیاحت کے فروغ، مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور سیاحوں کوبہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کا ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔