Sunday, 08 November 2026, 09:25:00 pm
 
وزیراعظم کی قائد مسلم لیگ (ن) سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر تبادلہ خیال
November 08, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے میاں محمد نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا اور صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے میاں محمد نواز شریف کو جاری حکومتی اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی بریف کیا۔

وزیراعظم اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔