Wednesday, 17 June 2026, 01:02:38 pm
 
معروف اُردو نیوز کاسٹرتسکین ظفر کی دوسری برسی
June 09, 2026

معروف اُردو نیوز کاسٹر اور ریڈیو پاکستان و پی ٹی وی کی نامور شخصیت تسکین ظفر کی دوسری برسی منائی گئی۔

ان کا شاندار نشریاتی کیریئر چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا۔ انہوں نے 1980 میں ریڈیو پاکستان میں بطور اناؤنسر شمولیت اختیار کی۔

تسکین ظفر نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل میں مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔

وہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں جہاں انہوں نے نیوز بلیٹن پڑھنے کے ساتھ ساتھ موسیقی کے پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔

ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں 2023 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔